17 مئی 2011 - 19:30

امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق رواں برس مسلم ممالک میں امریکہ کے خلاف نفرت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج کے مطابق اردن میں امریکہکی مقبولیت 21 فیصد سے کم ہو کر 13 فی صد اورترکی میں امریکہکو پسند کرنے والوں کی تعداد 17 فی صد سے کم ہوکر صرف 10 فی صد رہ گئی ہے جبکہ پاکستان میں امریکہکی مقبولیت گزشتہ سال 17 فی صد تھی جو کم ہو کر 11فی صد رہ گئی ہے۔ دنیاکی سب سے زیادی آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا میں بھی امریکہکو پسند کرنے والوں کی تعداد 59 فی صد سے کم ہو کر 54 فی صد ہو گئی ہے یہ سروے پاکستان میں امریکی آپریشن میں اسامہ کی ہلاکت سے قبل مارچ اور اپریل میں کرایا گیا تھا جس میں پاکستان سے دو ہزار افراد اور دیگر ملکوں کے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169